Back

ⓘ آگرہ ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش کا اہم شہر ہے۔ اس کا پرانا نام اکبر آباد تھا۔ مغلیہ دور بالخصوص شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کے زمانے میں یہ دار السلطنت رہ ..



                                               

پانا گڑھ

5 مئی 2020ء کو بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نرونے نے مشرقی بھارت میں مختلف فوجی کرتبوں کا معائینہ کیا۔ یہ کرتبوں کے مقام مشرقی بھارت کے علاقوں میں سُکنا، بِناگڑی اور پاناگڑھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے دوران مئی 2021 کے مہینے میں بھارتی فضائیہ کے سی -17طیاروں نے ملک کے اندر ہی 400 پروازیں بھریں جن میں 4904 میٹرک ٹن ایم ٹی کی مجموعی صلاحیت کے 252 آکسیجن ٹینکروں کو 351 پروازوں کے ذریعہ منزل پر پہنچایا گیا ۔ جن شہروں کو فراہمی کی گئی ان میں جام نگر ، بھوپال، چنڈی گڑھ، پانا گڑھ ، اندور ، رانچی ، آگرہ ، جودھ پور، بیگم پیٹ حیدرآباد، ، بھوببنیشور، پو ...

آگرہ
                                     

ⓘ آگرہ

آگرہ ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش کا اہم شہر ہے۔ اس کا پرانا نام اکبر آباد تھا۔ مغلیہ دور بالخصوص شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کے زمانے میں یہ دار السلطنت رہا ہے۔

آگرہ دنیاکی مشہور اور خوبصورت عمارت تاج محل کے لیے جانا پہچاناجاتاہے۔ اور یہاں پر شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کا تعمیر کردہ لال قلعہ بھی قائم ہے جو ایک خوبصورت اور بڑی عمارت ہے کہا جاتا ہے کہ یہ عمارت دہلی کے لال قلعہ سے بھی زیادہ وسیع ہے اس عمارت کے اندر فرصت کے ساتھ گھومنے پر یہاں کی بہت سی حیران کن چیزوں سے تعارف ہوتا ہے۔ پورے لال قلعہ کو سرعت کے ساتھ گھومنے کے واسطے بھی چار پانچ گھنٹے درکار ہیں۔ دہلی سے پہلے یہی شہر جلال الدین محمد اکبر کا دار الحکومت ہوا کرتا تھا۔ یہاں پر متعّدد برجیاں قدیمی آثار کی بنی ہوئی۔ اس شہر کی تاریخ بیان کرتی رہتی ہیں یہاں پر شاہجہاں اور سکندر تعمیر کردہ کئی خوبصورت عمارتیں ہیں جنمیں فتح پور سیکری سکندرا دیوان عام، دیوان خاص سر فہرست ہیں۔ یہاں پر قدیم زمانہ کی تعمیر شدہ کئی مساجد ہیں جن میں سے شاہی جامع مسجد آج بھی اپنی پوری آب و تاب و خوبصورتی کے ساتھ ایک مسلمان کا دل موہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آگرہ سے چالیس کلو میٹر کے فاصلہ پر ایک شہر فیروزآباد بسا ہو ہے جہاں پر چوڑی کے کارخانے ہیں جن کے دھویں کی وجہ سے تاج محل کی عمارت کو کافی نقصان پہنچتا ہے گورنمینٹ ان کارخانوں کو گیس سے چلانے کا انتظام کر رہی تاکہ تاج محل کی خوبصورتی کو قایم رکھا جا سکے اسی بات کے پیش نظر حکومت نے جتنی بھی فیکٹریاں تاج محل کے آس پاس تھیں انکو ختم کروا دیا ہے۔

Free and no ads
no need to download or install

Pino - logical board game which is based on tactics and strategy. In general this is a remix of chess, checkers and corners. The game develops imagination, concentration, teaches how to solve tasks, plan their own actions and of course to think logically. It does not matter how much pieces you have, the main thing is how they are placement!

online intellectual game →