Back

ⓘ چینی ثقافت ہزاروں سال قبل شروع ہونے والی دنیا کی سب سے قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ ۔ جس علاقے میں ثقافت غالب ہے اس میں مشرقی ایشیا کا ایک بڑا جغرافیائی علاقہ شا ..



چینی ثقافت
                                     

ⓘ چینی ثقافت

چینی ثقافت ہزاروں سال قبل شروع ہونے والی دنیا کی سب سے قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ ۔

جس علاقے میں ثقافت غالب ہے اس میں مشرقی ایشیا کا ایک بڑا جغرافیائی علاقہ شامل ہے۔ رواج اور روایات صوبوں، شہروں اور یہاں تک کہ قصبوں کے لحاظ سے تبدیل ہوتے رہتے ہین۔ چین قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے، چینی ثقافت انتہائی متنوع اور مختلف ہے اور اس کے فلسفہ، فضیلت، عقل اور ایشیا کی روایات کا بہت زیادہ اثر ہے۔

چینی ثقافت مشرقی ایشیا کی غالب ثقافت سمجھا جاتا ہے، اسی تہذیب نے مشرقی ایشیائی تہذیب و تمدن کی بنیاد رکھی جس نے خطے میں سب سے اہم اثرات مرتب کیے ہیں۔ چینی زبان، چینی مٹی کے ظروف، فن تعمیر، موسیقی، رقص، ادب، مارشل آرٹس، پکوان، بصری فنون، فلسفہ، کاروباری آداب، مذہب، سیاست اور تاریخ نے دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ جبکہ اس کی روایات اور تہواروں کو بھی منایا جاتا ہے، دنیا بھر میں اس نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

                                     

1. شناخت

چن دور اور ابتدائی چنگ دور میں 221 ق م – 1840 عیسوی چینی حکومت نے چینی لوگوں کو چار طبقات میں تقسیم کر رکھا تھا جو کہ زمیندار، کسان، کاریگر، اور تاجر تھے۔ زمیندار اور کسان دو بڑے طبقات کی تشکیل کرتے تھے جبکہ تاجروں اور دستکاروں کو دو ادنی ذاتیں تصور کیا جاتا تھا۔ چین کے اکثریتی نسلی گرہوں میں ہان چینی اور مشرقی ایشیائی نسلی اقوام شامل ہیں۔

یہ تقریباً جین کی آبادی کا 92 فیصد ہیں، تائیوان کا 95٪ ہان تائیوانی، سنگاپور کا 76٪، ملائیشیا کا 23٪ اور عالمی آبادی کا تقریباً 17٪ جو انہیں دنیا کا سب سے بڑا نسلی گروہ بناتی 1.3 بلین افراد سے زیادہ ہے۔

                                     

2. اہم ذیلی ثقافتیں

چینی ثقافت میں کئی ذیلی ثقافتیں بھی موجود ہیں۔ ملحقہ صوبوں کے درمیان ثقافتی فرق اور بعض صورتوں میں ایک ہی صوبے کے اندر ملحقہ کاؤنٹیاں اتنا ہی گہرا یا بڑا ہو سکتا ہے جتنا عمومی طور پر کسی دو ملحقہ ممالک کت درمیان ہوتا ہے۔ چین میں معروف ذیلی ثقافتوں میں سے کچھ مندرجہ ہیں:

شمال

  • ژونگیوان ثقافت 豫
  • ڈونگبئی ثقافت 東北/东北
  • شانڈونگ کی ثقافت 魯/鲁
  • بیجنگ کی ثقافتg 京
  • مغربی چین کی ثقافت
  • چینی مسلم ثقافت
  • جن ثقافت 晉/晋

جنوب

  • سیچوانی ثقافت 蜀
  • ہوئیژوو ثقافت 徽
  • ہائی پائی ثقافت 海
  • ونژو ثقافت 欧
  • تاوچیو ثقافت 潮
  • ووئوے ثقافت 吳/吴
  • مکاؤی ثقافت
  • ہانگ کانگ کی ثقافت
  • ہوکیئن ثقافت 閩/闽
  • لینگنان ثقافت 粵/粤
  • ہوبئی ثقافت
  • ہاکا ثقافت 客
  • ہونانی ثقافت 湘
  • جیانگشی ثقافت 贛
  • تائیوانی ثقافت
                                     

3. بیرونی روابط

  • Aspect of Chinese culture، Chang Zonglin. Li Xukui, آئی ایس بی این 9787302126324، Tsinghua University Press
  • Exploring Ancient World Cultures – Ancient China، University of Evansville
Free and no ads
no need to download or install

Pino - logical board game which is based on tactics and strategy. In general this is a remix of chess, checkers and corners. The game develops imagination, concentration, teaches how to solve tasks, plan their own actions and of course to think logically. It does not matter how much pieces you have, the main thing is how they are placement!

online intellectual game →