Back

ⓘ زمینیات - زمینیات, وقائع نگاری, علوم فطریہ, ابو ریحان بیرونی, سائنس, الخوارزمی, مساحت, ارضی طبیعیات, الاسکا آتش فشاں آبزرویٹوری, ماحولیاتی سائنس, محیطیات ..



                                               

زمینیات

علم الارض یا زمینیات ، جس کو انگریزی میں Earth science کہا جاتا ہے دراصل علم کی وہ شاخ ہے جس میں کرہء ارض یا زمین پر موجود اس کی قدرتی ساختوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے، اس کو علم الارضیات ، علوم الارضیات اور علوم الارض بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک وسیع علم ہے جو اب تک معلوم سیاروں میں سے واحد حیاتی سیارے کی ساخت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور اس میں ایک طرح سے ارضیات بھی شامل ہوجاتی ہے۔ یہ علم اپنی مدد کے لیے دیگر سائنسی علوم ؛ مثلا طبیعیات، ارضیات، ریاضیات، کیمیاء اور حیاتیات وغیرہ کو استعمال کرتا ہے۔

                                               

وقائع نگاری

وقائع نگاری یا واقعہ نگاری علم التاریخ میں ایک اہم ترین صنف شمار کی جاتی ہے جس میں طویل تاریخ کے واقعات کو وقت کے تسلسل کے ساتھ ترتیب دیا جاتا ہے۔ مؤرخین کے نزدیک یہ صنف تاریخ کو محفوظ رکھنے کے لئے بہترین اور اعلیٰ ترین اَصناف میں شمار کی گئی ہے کیونکہ اِس کے بغیر تاریخ کو بیان کرنا اور محفوظ کرنا ممکن نہیں۔ تاریخ جن واقعات کو بیان کرتی ہے‘ وہ دراصل ایسے مربوط ہوتے ہیں کہ اگر ایک تاریخی کَڑی بھی گُم ہوجائے تو واقعات کا تسلسل منقطع ہوجاتا ہے، لہٰذا خط زمانی میں تاریخی واقعات کو ایک تسلسل اور ترتیب کے ساتھ تشکیل دیا جاتا ہے اور یہی تشکیل اگر طویل ہوجائے تو اِسے وقائع نگاری یا واقعہ نگاری سے ...

                                               

علوم فطریہ

علم فطریہ ، علوم فطریہ یا natural science اصل میں فطری قواعد کو بنیاد بناتے ہوئے کائنات کے منطقی مطالعہ کو کہا جاتا ہے۔ اس اصطلاح کے استعمال سے ان معاشرتی علوم کو علاحدہ شناخت کرنا بھی ایک مقصد ہے جن میں فطرت کے مطالعہ کے لیے علمی طریقہ کار استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ علوم بھی اس سے الگ شمار کیے جاتے ہیں جو انسانی سلوک ، قیاسی علوم ، ریاضیات اور منطق سے متعلق ہوتے ہیں اور اپنی ایک علاحدہ methodology رکھتے ہیں۔ فطری علوم سے نفاذی علوم کی بنیادیں فراھم ہوتی ہیں۔ اور یہ دونوں دیگر ملتے جلتے طریقہ کار رکھنے والے علوم مثلا معاشرتی علوم، انسانیات، الہیات اور فنون سے الگ اپنی شناخت رکھتے ...

                                               

ابو ریحان بیرونی

ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی المعروف البیرونی ایک بہت بڑے محقق اور سائنس دان تھے۔ وہ خوارزم کے مضافات میں ایک قریہ، بیرون میں پیدا ہوئے اور اسی کی نسبت سے البیرونی کہلائے۔ البیرونی بو علی سینا کے ہم عصر تھے۔ خوارزم میں البیرونی کے سرپرستوں یعنی آلِ عراق کی حکومت ختم ہوئی تو اس نے جرجان کی جانب رخت سفر باندھا وہیں اپنی عظیم کتاب "آثار الباقیہ عن القرون الخالیہ" مکمل کی۔ حالات سازگار ہونے پر البیرونی دوبارہ وطن لوٹا اور وہیں دربار میں عظیم بو علی سینا سے ملاقات ہوئی۔

                                               

سائنس

علم کی تلاش یہاں لاتی ہے، علم کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیےٴ علم ضد ابہام۔ بنیادی طور پر تو سائنس ایک منظم طریقۂ کار کے تحت کسی بات کو جاننے یا اس کا علم حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے، اس طرح کہ اس مطالعے کا طریقہ اور اس کے نتائج دونوں ہی بعد میں دوسرے دہرا سکتے ہوں یا انکی تصدیق کرسکتے ہوں یعنی یوں کہـ لیں کہ وہ قابل تکرار ہوں اور اردو میں اس کو علم ہی کہتے ہیں۔ فی الحال سائنس کا کوئی ایسا ترجمہ کرنے کی کوئی باضابطہ کوشش نہیں کی گئی ہے کہ جو اس کو دیگر علوم سے الگ کرسکے اس لیے اس مضمون میں علم اور سائنس متبادلات کے طور پر استعمال کیے گئے ہیں، لہذا یوں کہ سکتے ہیں کہ مطالعہ کر کہ کسی چیز کے ب ...

                                               

الخوارزمی

ان کا نام ’’عبد اللہ بن محمد بن موسیٰ خوارزمی‘‘ ہے، خوارزم سے تعلق رکھتے تھے، کچھ مورخین نے ان کی پیدائش کاسن 780ء لکھا ہے۔، تاہم وہ المامون کے زمانے میں تھے، بغداد میں رہے۔

مساحت
                                               

مساحت

دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے: مساحہ مساحت surveying ، زمینی یا نقاط کا سہ جہتی فضائی مقام اور اُن کے درمیانی زاوئیوں کے درست تعین کا ایک طراز اور علم ہے۔ عام فہم تعریف کچھ یوں ہوسکتی ہے کہ یہ زمین کی پیمائش کے متعلق علم ہے۔

ارضی طبیعیات
                                               

ارضی طبیعیات

اَرضی طبیعیات یا ، علوم الارض کی ایک بڑی شاخ، جس میں برقناطیسی، تابکاری، جہدی میدان اور مقناطیسی طریقہ جات کو استعمال کرتے ہوئے طبیعی خصوصیات کے مشاہدے کے ذریعے زمین کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اِس لیے، ارضطبیعیات کو ارضیات اور طبیعیات کا تقاطع کہ سکتے ہیں اور اِسی وجہ سے اِس کو بعض اوقات ارضیاتی طبیعیات بھی کہاجاتا ہے۔

                                               

الاسکا آتش فشاں آبزرویٹوری

الاسکا آتش فشاں آبزرویٹوری ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک government agency و volcano observatory جو الاسکا میں واقع ہے۔

ماحولیاتی سائنس
                                               

ماحولیاتی سائنس

ماحولیاتی سائنس ایک بین شعبہ جاتی تعلیمی میدان ہے جس میں حیاتیاتی، طبیعیاتی اور اطلاعاتی سائنسوں)کی مدد سے ماحول کا مطالعہ کیا جاتا ہے اور ماحولیاتی مسائل کے حل کی کوشش کی جاتی ہے۔ ماحولیاتی سائنس قدرتی تاریخ اور طب کے میدانوں سے نکل کر عہد روشن خیالی میں ظاہر ہوئی ہے۔ جدید طور یہ ماحولیاتی نظاموں کے مطالعے کا ایک یکجا مقداری اور بین شعبہ جاتی طریقہ فراہم کرتی ہے۔

محیطیات
                                               

محیطیات

محیطیات کو علم المحیطات یا ضخامت بھی کہا جاتا ہے اور اس سے مراد زمین کے المحیطات اور بحار کے سائنسی مطالعے کی ہوتی ہے۔ اس کو بعض اوقات علم البحر بھی کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت یہ بذات خود علم البحر کا ایک ذیلی شعبہ ہے۔ علم المحیطات کا دائرہ مختلف علوم کو اپنے اندر سمو لیتا ہے، مثال کے طور پر اس میں ساخت الطبقات سے لیکر جارات المحیط اور بحری نامیوں تک کا مطالعہ و تحقیق شامل ہے۔

Free and no ads
no need to download or install

Pino - logical board game which is based on tactics and strategy. In general this is a remix of chess, checkers and corners. The game develops imagination, concentration, teaches how to solve tasks, plan their own actions and of course to think logically. It does not matter how much pieces you have, the main thing is how they are placement!

online intellectual game →